اہم پاکستانی خبریں

افواج پاکستان کے قاتل کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے بات چیت چل رہی ہے، وزیر اعظم

شیعہ نیوز:وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے افغانستان سے بات چیت چل رہی ہے، اگر پاکستانی طالبان ہتھیار ڈال دیں تو انہیں معاف کردیں گے۔

ترک ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے گروپوں سے افغانستان میں بات چیت چل رہی ہے، اور افغان طالبان ان مذاکرات میں مصالحتی کردار ادا کر رہے ہیں، ہم نہیں جانتے کہ ٹی ٹی پی کے ساتھ بات چیت نتیجہ خیز ہوگی یا نہیں۔مران خان کا کہنا تھا کہ کیوں کہ میں عسکری حل پر یقین نہیں رکھتا، ہمارا ہمیشہ سے مؤقف رہا ہے کہ افغانستان کا فوجی حل نہیں ہے، ٹی ٹی پی کے کچھ گروپس پاکستانی حکومت سے بات چیت کرنا چاہتے ہیں، حکومت پاکستان ان کو غیر مسلح کرنے کے لیے ان سے بات چیت کر رہی ہے، پاکستانی طالبان اگر ہتھیار ڈال دیں تو انہیں معاف کردیں گے، ٹی ٹی پی کے جنگجو ہتھیار ڈال کر ملک میں عام شہری کی طرح رہ سکتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button