مشرق وسطی

غزہ میں جنگبندی کیلئے مصر اور قطر کے مابین گفتگو

شیعہ نیوز: دوحہ کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں بتایا گیا ہے کہ قطر اور مصر کے وزرائے خارجہ نے غزہ میں جنگ بندی کے لئے علاقائی و بین الاقوامی عناصر کی کوششوں کے بارے میں بات چیت کی۔ واضح رہے کہ امریکی صدر "جو بائیڈن” نے گزشتہ روز دعویٰ کیا کہ قیدیوں کے تبادلے کے لئے گفتگو کا عمل جاری ہے۔ اس موقع پر جو بائیڈن نے غزہ میں حماس و اسرائیل کے مابین فوری جنگ بندی کا مطالبہ بھی کیا۔ قبل ازیں امریکی صدر نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ہم آئندہ کم از کم چھ ہفتوں کے لئے اسرائیل و حماس کے مابین قیدیوں کے تبادلے اور غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کی کوششیں کر رہے ہیں۔ دریں اثناء الجزیره نے ایک رپورٹ دی کہ صبح فلسطین کی مقاومتی تحریک "حماس” اور اسرائیل کے وفود مصر کے دارالحکومت قاھرہ پہنچے گیں تا کہ اِن ڈائریکٹ مذاکرات کا نیا دور شروع کیا جا سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button