
ایران کے ساتھ مذاکرات امید افزا تھے اور گفتگو اگے بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے، امریکی عہدیدار کا بیان
شیعہ نیوز: امریکی میڈیا نے ایک امریکی عہدیدار کے حوالے سے کہا ہے کہ عمان میں ایران کے ساتھ بالواسطہ مذآکرات کا چوتھا دور امید افزا تھا۔
رپورٹ کے مطابق عمان میں ایران امریکہ مذاکرات کے چوتھے دور کے اختتام پرایسوشی ایٹیڈ پریس اور ایکسیوس نے ایک امریکی عہدیدار کے حوالے سے جس کا نام نہیں بتایا گیا ہے، کہا ہے کہ تکنیکی ماہرین کے توسط سے مذاکرات کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : نئے پوپ کا بڑی طاقتوں کے نام پہلا پیغام، اب جنگ نہیں ہونی چاہئے
ایکسیوس اور ایسوشی ایٹیڈ پریس نے بتایا ہے کہ مذکورہ امریکی عہدیدار نے کہا ہے کہ مذاکرات امید افزا تھے اور ہم اشتیاق کے ساتھ اگلی میٹنگ کے منتظر ہیں جو مستقبل قریب میں ہوگی۔
اس امریکی عہدیدار کے مطابق عمان کے دارالحکومت مسقط میں جو مذاکرات میں ثالثی کررہا ہے، مذاکرات تقریبا تین گھنٹے جاری رہے۔
ایران امریکہ بالواسطہ مذآکرات کا چوتھا دور اتوار 11 مئی کو عمان کے درالحکومت مسقط میں انجام پایا ۔