
لبیک یا علیؑ، گزشتہ روز گرفتار ہونے والے تمام عزادار باعزت بری ہوگئے
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مرکزی جلوس یوم علیؑ سے واپسی پر پاکستان پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت کی ایماء پر سندھ پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے 250 سے زائد عزادار سٹی کورٹ کراچی سے باعزت بری ہوگئے ہیں, معزز عدالت کاتمام کیسز ختم کرنے کا حکم۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مرکزی جلوس یوم علیؑ کےاختتام پر راستے سے سندھ حکومت کی ایماءپر گرفتار ہونے والے تمام عزادار آج عدالت میں پیش کیئے گئےجنہیں غیر انسانی طریقے سے رسیوں میں باندھ کر عدالت کے روبرو پیش کیا گیا۔ پولیس حکام نے اسکاوٹس رضاکاروں کی وردی کی حرمت کا بھی خیال نا رکھا ۔
سماعت کے دوران معززجج صاحبان نے پولیس کی جانب سے بنائے گئے چالان کو خارج کرکے تمام کیسز ختم کردیئے اور تمام عزاداروں کو باعزت بری کرنے کا حکم جاری کردیا ۔عزاداروں کی رہائی کیلئے ایم ڈبلیوایم کی لیگل ایڈ ٹیم نے بروقت کوششیں انجام دیں ، اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کراچی ڈویژن کے رہنما علامہ صادق جعفری ، علامہ علی انورجعفری ، علامہ مبشر حسن ودیگر رہنما بھی موجود تھے۔
واضح رہے کہ ایم ڈبلیوایم کے فلاحی شعبے اے ڈی ایم سی کراچی کے روح رواں سید زین رضوی نے زیر نگرانی کراچی کے مختلف تھانوں میں موجود تمام اسیر عزاداروں کیلئے بروقت سحری اور افطاری کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔
اسیرعزاداران کی رہائی کے موقع پر جعفریہ الائنس کے روح رواں اور اسیران کی رہائی کیلئے پیش پیش جناب شبر رضا، سماجی رہنما راشد رضوی ،انجمن کاروان عزا کے روح رواں شمس الحسن شمسی ودیگر بھی موجود تھے ۔