ٹانک: کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشت گردوں کا پولیس موبائل پر حملہ
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ٹانک میں تکفیری دہشت گردوں کے پولیس موبائل پر حملے کے نتیجے میں ایس ایچ او سمیت 6 جوان زخمی ہوئے، جبکہ پولیس کی جوابی کاروائی میں ایک تکفیری دہشت گرد موقع پر ہی جہنم واصل ہوگیا۔زخمی اہلکاروں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں تھانہ گومل کی حدود میں کالعدم تکفیری دہشت گرد جماعت سپاہ صحابہ کے دہشت گردوں نے گشت پر معمور پولیس موبائل پر حملہ کر کے ایس ایچ او سمیت 6 جوانوں کو زخمی کر دیا۔
ذرائع کے مطابق تھانہ گومل کی موبائل گشت پر تھی کہ تھانے کے قریب پہلے سے گھات لگائے موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں نے پولیس موبائل پر دستی بم سے حملہ کر دیا، حملے کے نتیجے میں ایس ایچ او عنایت اللہ سمیت 6 اہلکار زخمی ہوگئے، جبکہ جوابی فائرنگ سے ایک تکفیری دہشت گرد موقع پر ہی واصل جہنم ہو گیا۔
پولیس زرائع کے مطابق تکفیری دہشت گردوں کے حملے کے بعد فوری جوابی کاروائی میں مارے جانے والے تکفیری دہشت گرد کی لاش کو جائے وقوعہ سے اسپتال منتقل کر دیا گیا کہ جہاں اس کی شناخت اور پوسٹ مارٹم کی کاروائی مکمل کی جائے گی۔
تکفیری دہشت گردوں کے حملے میں زخمی ہونے والے ایس ایچ او عنایت اللہ اور دیگر زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر ٹانک سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لیکر تکفیری دہشت گردوں کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔