ٹارگیٹ کلنگ کا نشانہ بننے والے مومن شہید حیدر رضا کے قاتل گرفتار
ٹارگٹ کلرز کے فرار کے دوران ایک کار سوار نے ٹارگٹ کلرز کا تعاقب کیا، جبکہ تھانہ تیموریہ کی حدود میں چیکنگ کے دوران ٹارگٹ کلرز نے پولیس پر بھی فائرنگ کر دی، پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ٹارگیٹ کلر زخمی ہوا جبکہ کار میں تعاقب کرنے والے شخص نے ٹارگٹ کلرز کی موٹر سائیکل کو ٹکر مار کر گرا دیا
شیعہ نیوز: گزشتہ شب کراچی کے علاقے انچولی میں ٹارگیٹ کلنگ کا نشانہ بننے والے مومن شہید حیدر رضا عرف ابو ہاشم کے قاتل گرفتا کر لیے گئے۔ سندھ پولیس کی شاہین فورس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ٹارکیٹ کلرز کو گرفتار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: حزب اللہ نے صیہونی حکومت کی وزارت جنگ کو نشانہ بنایا
پولیس زرائع نے کے مطابق واقعہ میں ملوث 2 ملزمان گرفتار کر لیئے گئے ہیں۔ ٹارگیٹ کلرز کے فرار کے دوران ایک کار سوار نے ٹارگیٹ کلرز کا تعاقب کیا، جبکہ تھانہ تیموریہ کی حدود میں چیکنگ کے دوران ٹارگیٹ کلرز نے پولیس پر بھی فائرنگ کر دی، پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ٹارگیٹ کلر زخمی ہوا جبکہ کار میں تعاقب کرنے والے شخص نے ٹارگیٹ کلرز کی موٹر سائیکل کو ٹکر مار کر گرا دیا۔ دونوں زخمی ٹارگیٹ کلرز کو پولیس نے حراست میں لے کر اسپتال منتقل کر دیا، جبکہ گرفتار ٹارگیٹ کلرز سے تفتیش کا عمل بھی جاری ہے۔