پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

انچولی سوسائٹی کراچی میں امام بارگاہ کے متولی تکفیری وہابی دہشگردوں کی فائرنگ سے شدید زخمی

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حملہ آور شہری حیدر کا تعاقب کرتا ہوا اکیلا پیچھے تک آیا

شیعہ نیوز: شہر قائد کے علاقے سمن آباد کی حدود انچولی بلاک 20 میں نامعلوم حملہ آور نے فائرنگ کرکے میر حیدر نامی شخص کو شدید زخمی کردیا ہے، اس واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے۔ ترجمان سینٹرل پولیس کے مطابق آج پیر کو انچولی میں حیدر نامی شہری اپنے گھر واپس آ رہا تھا کہ دروازے ہی پر پیچھے سے آنے والے ایک شخص نے اچانک فائرنگ کردی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حیدر کو 4 گولیاں ماری گئیں، سمن آباد پولیس موقع پر موجود ہے اور ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے، ایس ایس پی سینٹرل ذیشان شفیق بھی جائے وقوعہ پر پہنچے۔ انھوں نے بتایا کہ کرائم سین یونٹ نے تمام شواہد اکھٹے کرلئے ہیں۔

ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق میر حیدر کو ان کے گھر کے باہر فائرنگ کر کے زخمی کیا گیا، میر حیدر اپنے گھر میں داخل ہو رہے تھے کہ حملہ آور آیا اور فائرنگ کرکے فرار ہوگیا، اس واقعے میں 30 بور کی پستول استعمال کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک تحفظ آئین پاکستان کے تحت اسلام آباد میں سیمینار،ایرانی صدر شہید ابراھیم رئیسی و رفقاء کو خراج تحسین

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حملہ آور شہری حیدر کا تعاقب کرتا ہوا اکیلا پیچھے تک آیا، حیدر کو اپنے گھر کی جانب آتے دیکھا جا سکتا ہے، ملزم اچانک سے پیچھے آیا اور گھر میں داخل ہوتے ہوئے حیدر پر فائرنگ کردی، سی سی ٹی وی کے مطابق ملزم نے 2 سیکنڈ میں فائرنگ کی اور فرار ہوگیا۔

فائرنگ کا یہ واقعہ امام بارگاہ علی اصغرؑ کے مرکزی دروازے پر پیش آیا ہے، پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق اس واردات میں 2 موٹر سائیکل سوار ملوث ہیں، فوٹیج میں بھی کچھ ہی فاصلے پر ایک دوسری مشکوک موٹر سائیکل کو آہستہ ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button