مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

بحیرہ احمر میں اسرائیلی اور امریکی بحری جہازوں کو نشانہ بنایا، جنرل یحیی سریع

شیعہ نیوز: یمنی مسلح افواج کے ترجمان جنرل یحیی سریع نے کہا ہے کہ ملک کی بحریہ نے بحیرہ عرب میں صہیونی جہاز "MSC SKY” جب کہ بحیرہ احمر میں کئی امریکی بحری جہازوں کو نشانہ بنایا ہے۔

المسیرہ ٹی وی چینل نے بتایا ہے کہ یمن کی مسلح افواج کے ترجمان جنرل یحیی سریع نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ملک کی بحریہ نے بحیرہ عرب میں صہیونی جہاز "MSC SKY” کو نشانہ بنایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عرب حکومتوں نے اپنی نااہلی کا ثبوت دیا، محمد الہندی

انہوں نے کہا کہ اسرائیل جہاز پر حملہ بحیرہ احمر میں متعدد امریکی بحری جہازوں پر بیلسٹک میزائلوں اور کئی ڈرونز سے حملہ کرنے کے منفرد آپریشن کے بعد کیا گیا۔

یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا: جب تک غزہ کے خلاف جنگ اور اس کا محاصرہ نہیں ختم نہیں کیا جاتا تب تک ہم مقبوضہ فلسطین کی بندرگاہوں کو جانے والے بحری جہازوں پر حملے جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مذکورہ دو آپریشنز کے ذریعے ہم نے ایک ہی وقت میں کئی جنگی جہازوں اور کشتیوں کو نشانہ بنانے کی اپنی صلاحیت دشمن پر واضح کی ۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب تک غزہ کے خلاف جنگ اور اس کا محاصرہ ختم نہیں ہو جاتا اس وقت تک بحیرہ احمر، بحیرہ عرب، خلیج عدن اور باب المندب میں ہماری کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button