مشرق وسطی

پناہ گزینوں کے خیموں کو نشانہ بنانا نسل کشی کا حصہ ہے، حماس

شیعہ نیوز: اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے کہا ہے کہ صہیونی دشمن کی جارحیت اور جرائم میں اضافہ اور فلسطینی پناہ گزینوں کے خیموں پر بمباری نسل کشی اور جنگ کا حصہ ہے۔

فلسطینی پناہ گزینوں کے خیموں پر قابض حکومت کے حملوں کے بعد جاری ہونے والے ایک بیان میں حماس نے امت مسلمہ اور دنیا کے تمام آزاد لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ صہیونی دشمن کے جرائم کو روکنے کے لیے فوری اقدام کریں۔

اس بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کے مختلف علاقوں میں قابضین کی جارحیت میں شدت، خان یونس کے المواصی نامی علاقے میں بے گھر افراد کے خیموں کو نشانہ بنانا اور جبالیہ اور دیر البلاح میں رہائشی مکانات پر بمباری فلسطینیوں کی نسل کشی کا حصہ اور تمام بین الاقوامی اور انسانی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شام کے حکام سے ہمارا براہ راست کوئی رابطہ نہیں، ممتاز زہرہ

حماس کے بیان میں آيا ہے کہ عالمی برادری اور بین الاقوامی ادارے 15 ماہ سے زائد عرصے سے جاری جرائم کو رکوانے میں مسلسل غفلت سے کام لے رہے ہیں۔ بیان میں آيا ہے کہ عالمی برادری اور بین الاقوامی اداروں کی اس غفلت اور اخلاقی ناکامی کو تاریخ کبھی فراموش نہیں کرے گی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ عالمی براداری اور بین الاقوامی ادارے مٹھی بھر جرائم پیشہ صیہونیوں کے سامنے سرتسلیم خم کر چکے ہیں، جو امریکی ہتھیاروں کے ذریعے انسانیت کے خلاف انتہائي گھناونے جرائم کا ارتکاب کر ہے ہیں۔

حماس کے بیان میں امریکہ کو اسرائیل کے گھناؤنے جرائم میں برابر کا شریک قرار دیا گیا ہے۔

حماس کے بیان میں آيا ہے کہ ہم ایک بار پھر عرب اور اسلامی اقوام اور دنیا کے آزاد منشن انسانوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی میں اضافہ اور صیہونی جرائم کی روک تھام کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button