
جہازوں کو نشانہ بنانا شپنگ کمپنیوں کے لیے واضح پیغام ہے، محمد البخیتی
شیعہ نیوز: یمن کی تحریک انصار اللہ کی سیاسی کونسل کے رکن محمد البخیتی نے کہا ہے کہ بحری جہازوں کو نشانہ بنانا شپنگ کمپنیوں کے لیے واضح اور ٹھوس پیغام ہے کہ ہم اسرائیل کا محاصرہ کرنے میں سنجیدہ ہیں۔
محمد البخیتی کا یہ بیان یمنی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحییٰ سریع کی جانب سے بدھ کی سہ پہر کو ایک بیان جاری کرنے کے بعد سامنے آیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ مظلوم فلسطینی عوام اور ان کے بہادر مزاحمت کاروں کی حمایت میں یمنی بحریہ نے تجارتی جہاز (ETERNITY C) کو نشانہ بنایا۔
یہ بھی پڑھیں : ابراہیم اکارڈ معاہدہ اور دو ریاستی حل کسی صورت منظور نہیں، علامہ باقر عباس زیدی
مذکورہ جہاز کو اسوقت کروز اور بیلسٹک میزائل سے حملے کا نشانہ بنایا گیا جب وہ ام الرشراش نامی بندرگاہ کی طرف بڑھ رہا تھا۔ اس آپریشن کے نتیجے میں جہاز مکمل طور پر ڈوب گیا۔ یمنی افواج کی جانب سے کیے گئے اس آپریشن کو آڈیو اور ویڈیو کے ساتھ مکمل دستاویزی شکل دی گئی۔