مشرق وسطی

تاریخ قاتلوں اور خائنوں کو کبھی معاف نہیں کرے گی، ایرانی وزارت خارجہ

شیعہ نیوز : ایران کی وزارت خارجہ نے فلسطینی نوجوانوں منجملہ محمد الدورہ کے قاتلوں کے ساتھ علاقے کے بعض ممالک کے تعلقات کی بحالی کی مذمت کرتے ہوئےکہا کہ تاریخ قاتلوں اور خائنوں کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔

ایران کی وزارت خارجہ نے فلسطینی بچوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ بیس سال پہلے محمد الدورہ کو اُس وقت بےدردی سے قتل کر دیا گیا تھا جب وہ اپنے باپ کے ساتھ پناہ لئے ہوئے تھا اور اس نے یہ ثابت کر دیا کہ غاصبوں کی بے رحمی اور درندگی کی کوئی انتہا نہیں ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ بیس سال بعد مغربی ایشیا کے علاقے کی کچھ حکومتوں نے فلسطینی نوجوان کے قاتل کے ساتھ ہاتھ ملا لیا لیکن تاریخ قاتلوں اور خائنوں کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔

عرب امارات اور بحرین نے صیہونی حکومت کے ساتھ اپنے تعلقات کو معمول پر لانے کے سمجھوتے پر دستخط کر دیئے ہیں۔

تیس ستمبر سنہ دوہزار کو فلسطینی بچے محمد الدورہ کو صیہونی ٹولے کے باوردی دہشت گردوں نے نہایت بے دردی سے شہید کر دیا تھا۔ اس مناسبت سے ایران نے تیس ستمبر کو فلسطینی نوجوانوں سے اظہار ہمدردی کا دن قرار دیا ہے۔

دوسری تحریک انتفاضہ کے ابتدائی دنوں میں ٹی وی چینلوں نے بارہ سال کے فلسطینی بجے محمد الدورہ کا ویڈیو دکھایا جس میں وہ صیہونی دہشت گردوں کی فائرنگ سے بچنے کے لئے اپنے باپ کی پیٹھ کے پیچھے چھپا دکھائی دے رہا تھا لیکن دہشت گرد صیہونی ٹولے کے اسنائپروں نے نہتے محمد الدورہ اور اسکے والد دونوں کو گولیوں سے بھون ڈالا۔

اس ویڈیو نے صیہونی ٹولے کی درندگی کو سب کے سامنے عیاں کرنے کے ساتھ ساتھ دنیا بھر کے تمام آزاد ضمیر انسانوں کے دلوں کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button