Tea is Fantastic بھارتی فضائیہ کی ناکامی کا استعارہ بن گیا
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) Tea is Fantastic بھارتی فضائیہ کی ناکامی کا استعارہ بن گیا۔ اس بات کا اظہار سرپرائز ڈے اور آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 4 برس مکمل ہونے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری پیغام میں کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ بھارت نے پلواما فالس فلیگ آپریشن کے بعد بزدلانہ حملے کی کوشش کی، آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے موقع پر مسلح افواج اور عوام نے بہترین عزم کا مظاہرہ کیا، پاکستان نے موثر اور دلیرانہ جواب دے کر بھارت کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیئے۔ آئی ایس پی آر نے کہا کہ 27 فروری اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستانی پر امن قوم ہے، مسلح افواج وطن کے چپے چپے کی حفاظت کیلئے بھرپور تیار ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں آج انڈین طیاروں کو گرانے کا ’سرپرائز ڈے‘ جوش و خروش سے منایا جائیگا
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف کسی جارحیت کے نتیجے میں جنگ دشمن کے علاقے میں لڑی جائے گی۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے مزید کہا گیا کہ پاکستان کے خلاف کسی بھی مس ایڈونچر کا جواب مسلح افواج اور عوام بھرپور طاقت سے دیں گے۔
واضح رہے کہ 27 فروری 2019ء میں پلوامہ حملے کے جھوٹے پروپیگنڈے اور کنٹرول لائن پار کرنے کی غلطی پر پاکستان نے بھارت کو "آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ” کی صورت میں کرارا جواب دیا تھا۔ چار سال پہلے آج ہی کے دن پاک فضائیہ کے شاہینوں نے دو بھارتی جنگی طیارے مار گرائے تھے اور بھارتی ونگ کمانڈر ابھی نندن کو گرفتار کر لیا تھا، جس کے بعد Tea is Fantastic بھارتی فضائیہ کی ناکامی کا استعارہ بن گیا.