
اہم پاکستانی خبریں
جہلم میں مدرسے کے طلبا سے زیادتی کے الزام میں معلم مولوی گرفتار
شیعہ نیوز: جہلم کے علاقے دینہ میں مدرسےکے طالب علموں سے زیادتی کے الزام میں معلم کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق مدرسےکے معلم کے خلاف 10 طالب علموں سے زیادتی کا مقدمہ درج کیا گیا ہے، مقدمہ ایک 14 سالہ طالب علم کے والد کی درخواست پر درج کیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ طالب علموں کی عمریں 12 سے 18 سال کے درمیان ہیں۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق طالب علموں کو گزشتہ کئی ماہ سے ملزم زیادتی کا نشانہ بنا رہا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزم کو سول جج کی عدالت میں پیش کرکے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔