مشرق وسطی

تہران کے طلباء کی شیخ زکزکی کی حمایت میں احتجاجی ریلی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) تہران کی مختلف یونیورسٹیوں کے طلباء  نے ایک احتجاجی ریلی نکال کر نائیجیریا کی اسلامی تحریک کے بانی آیت اللہ شیخ زکزکی سے یکجہتی کا اظہار کیا جن کو انتہائی سخت حالات میں بھی نائیجیریا کی حکومت جیل میں قید کئے ہوئے ہے۔

تہران کی مختلف یونیورسٹیوں کے طلباء  نے پیر کو اس احتجاجی ریلی میں آیت اللہ شیخ زکزکی سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔

ریلی کے شرکاء  آیت اللہ شیخ زکزکی کی حمایت میں نعرے لگارہے تھے۔ ریلی میں شریک یونیورسٹیوں کے طلباء  نے ایران کی وزارت خارجہ سے بھی کہا کہ وہ نائیجیریا کی اسلامی تحریک کے بانی کی فوری رہائی کے لئے اپنی سفارتی کوششیں بروئے کار لائے۔

نائیجیریا کی فوج نے دسمبر دو ہزار پندرہ میں اربعین حسینی کے موقع پر زاریا شہر میں حسینیہ بقیت اللہ اور آیت اللہ شیخ زکزکی کے گھر پر حملہ کر کے سیکڑوں عزاداروں کو شہید جبکہ شیخ زکزکی اور ان کی اہلیہ کو شدید زخمی حالت میں گرفتار کر لیا تھا۔ آیت اللہ زکزکی اسی وقت سے جیل میں قید ہیں۔

نائیجیریا کی اعلی عدالت نے ان کی رہائی کا بھی حکم جاری کر دیا ہے لیکن اس کے باوجود حکومت اور نائیجریا کی فوج انہیں رہا نہیں کر رہی ہے۔ اطلاعات ہیں کہ جیل میں شیخ زکزکی کی جسمانی حالت انتہائی خطرناک حد تک خراب ہو گئی ہے اور اس خبر کے بعد اب دنیا کے مختلف ملکوں میں ان کی حمایت میں مظاہرے شروع ہو گئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button