مشرق وسطی

تہران میں امریکی مفادات کے محافظ سوئس سفیر کی طلبی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ایران نے تہران میں تعینات سوئٹزرلینڈ کے سفیر جن کا ملک امریکی مفادات کے تحفظ کا ذمہ دار ہے کو محکمہ خارجہ میں طلب کرلیا ہے۔

ایرانی محکمہ خارجہ کے مطابق ایران میں تعینات سوئس کے سفیر مارکوس لایٹنر جن کا ملک امریکی مفادات کا محافظ ہے، کو طلب کرلیا گیا ہے۔

اس موقع پر ایران نے امریکہ کی جانب سے ایران کے اندورنی معاملات میں مداخلت پر شدید احتجاج کیا۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں ایران میں پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہونے کے خلاف ملک کے کچھ صوبوں میں احتجاج ہوگیا جس کے بعد امریکی وزیرخارجہ مائیک پمپیو، امریکی حکومت میں ایرانی امور کے خصوصی نمائندے برایان ہوک، امریکی محکمہ خارجہ اور وائٹ ہاؤس نے ایک مداخلت پسندانہ بیان میں ایران میں حالیہ کشیدگی کی حمایت کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button