تہران میں اسلامی بیداری کی عالمی اسمبلی کے 13 ویں اجلاس کا آغاز
شیعہ نیوز : ایران کے دارالحکومت تہران میں اسلامی بیداری کی عالمی اسمبلی کے 13 ویں اجلاس کا آغاز ہوا ہے جس میں 50 سے زائد ممالک کے مندوبین شریک ہیں۔
تہران میں ویڈیو لنک کے ذریعے اسلامی بیداری کی عالمی اسمبلی کا 13 واں غیر معمولی اجلاس شروع ہوا ہے جس میں 50 اسلامی ممالک کے ماہرین شریک ہیں۔
اسلامی بیداری کی عالمی اسمبلی کے سکریٹری جنرل جناب علی اکبر ولایتی نے تسنیم نیوز کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہا کہ اسلامی بیداری کی عالمی اسمبلی کے 13 ویں غیر معمولی اجلاس میں 50 ممالک سے ماہرین شریک ہیں۔
ڈاکٹر ولایتی نے اس غیر معمولی اجلاس کے مقاصد کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی حکومت کو تسلیم کرنے میں متحدہ عرب امارات اور بحرین کے رہنماؤں کے غلط اور انتہائی نقصان دہ اقدام کے بعد پورے عالم اسلام میں شدید غم وغصہ پایا جاتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا: دنیا بھر سے بہت سے دانشوروں نے موجودہ صورتحال کے بارے میں ایک واضح موقف اپنانے کی دخواست کی گئی اور اسلامی بیداری کی عالمی اسمبلی اس سلسلے میں اقدامات کرنا اپنا فرض سمجھتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پرسوں اسلامی بیداری کی سپریم کونسل کا ایک غیر معمولی اجلاس ہوگا۔