تہران میں پاکستانی سفارت خانے میں ایف آئی اے ادارے کا قیام
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ایران کے دارالحکومت تہران میں قائم پاکستانی سفارت خانے میں وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے ) قائم کیا گیا جس کی افتتاحی تقریب میں خاتون پاکستانی سفیر رفعت مسعود بھی شریک تھیں۔
رپورٹ کے مطابق اس تقریب میں شریک پاکستانی سفیر نے کہا کہ ایف آئی اے ادارے کے قیام کا مقصد در اصل مشترکہ سرحدوں پر دونوں ملکوں کے حساس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان تعاون کی مزید تقویت ہے تا کہ ایران اور پاکستان کے تجارتی، اقتصادی اور سیاسی تعلقات میں مزید اضافہ ہوجائے۔
انہوں نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے تعلقات کو بالخصوص مشترکہ سرحدوں میں کئی مسائل اور مشکلات کا شکار ہوا اور ان جیسے مسائل، مختلف شعبوں میں پاک ایران تعلقات میں کمی کے باعث بنیں لہٰذا اس ادارے کا قیام ان جیسے مسائل کے حل اور باہمی تعلقات کے فروغ میں مددگار ثابت ہوگا۔
رفعت مسعود نے کہا کہ ایف آئی اے ادارے کے قیام سے دونوں ممالک کے مابین امن و امان برقرار رکھنے اور منشیات کی اسمگلنگ، منظم جرائم وغیرہ کی روک تھام کے لئے پاک ایران کے قانون نافذ کرنے والوں کے درمیان تعاون میں مزید اضافہ ہوجائے گا۔
پاکستانی سفیر نے کہا کہ گزشتہ دو سال پہلے پاکستان میں قائم ایران کے سفارت خانے میں بھی ایف آئی اے کے ادارہ کا قائم کیا گیا تھا۔