مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

تہران میں شہید قاسم سلیمانی اور ان کے ساتھیوں کی نماز جنازہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ایرانی دارالحکومت تہران میں القدس فورس کے کمانڈر شہید جنرل قاسم سلیمانی اور ان کے ساتھیوں کی نماز جنازہ حضرت آیت اللہ خامنہ ای کی امامت میں ادا کی گئی۔

اس موقع پر صدر مملکت، اسپیکر پارلیمنٹ، چیف جسٹس سمیت اعلی عسکری قیادت، حکومتی شخصیات اور لاکھوں شہریوں نے نماز جنازہ میں موجود تھے۔

ایک روح پرور فضا میں وطن عزیز کہ مظلوم شہیدوں کی نماز جنازہ کی ادائیگی ہوئی جہاں عوام نے شہدا کو اشکبار آنکھوں سے الوداع کیا۔

نماز جنازہ کے بعد لاکھوں اجتماع میں موجود عوام نے امریکہ اور اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگائے اور عالمی سطح پر امریکہ اور صیہونیوں کی پالیسی کی شدید مذمت بھی کی۔

ایرانی عوام نے اس موقع پر یہ عہد کیا کہ مزاحمت کی راہ بالخصوص شہید قاسم سلیمانی کے مشن کو جاری رکھیں گے۔

شہید قاسم سلیمانی کے جسم خاکی کو منگل کے روز اپنے آبائی علاقے صوبے کرمان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ جمعہ کی علی الصبح کو عراق کے دارالحکومت بغداد کے ایئرپورٹ پر امریکہ کی جانب سے راکٹ حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں پاسداران انقلاب کے کمانڈر قدس جنرل قاسم سلیمانی سمیت عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر ابومہدی المہندس شہید ہوگئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button