
تہران، پاکستانی سفیر کی ایرانی نائب وزیر خارجہ سے ملاقات، علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال
شیعہ نیوز: تہران میں پاکستانی سفیر نے ایرانی نائب وزیر خارجہ سے ملاقات کی جہاںن دوطرفہ تعلقات اور خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا
رپورٹ کے مطابق تہران میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے ایران کے نائب وزیر خارجہ مجید تخت روانچی سے ملاقات کی۔
انہوں نے اس ملاقات میں ایران اور امریکہ کے درمیان جوہری مذاکرات کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں : بھارت نے پھر بغیر ثبوت الزام لگایا، بلاول بھٹو زرداری
پاکستانی سفیر نے ایکس پر فارسی زبان میں پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے آج ایران کے نائب وزیر خارجہ سے ملاقات پر خوشی ہوئی۔ میں نے انہیں علاقائی مسائل پر بریفنگ دی اور دوطرفہ تعاون کو بڑھانے اور چیلنجوں سے مؤثر طریقے سے نمٹنے کے لیے دیرینہ تعلقات کو مضبوط کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
پاکستانی سفیر نے مزید لکھا کہ میں نے جوہری مذاکرات کی کامیابی کی نیک خواہش کا بھی اظہار کیا۔