مشرق وسطی

تحریک النجبا کا یحیی السنوار کو حماس کا سربراہ منتخب کئے جانے کا خیر مقدم

شیعہ نیوز: عراق کی اسلامی استقامتی تحریک النجبا نے بھی یحیی السنوار کو حماس کے سیاسی بیورو کا سربراہ منتخب کئے جانے کا خیر مقدم کیا ہے۔

عراق کی النجبا تحریک نے ایک بیان جاری کرکے اعلان کیا ہے کہ یحیی السنوار شہید اسماعیل ہنیہ کی جانشینی کے لئے بہترین انتخاب ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : روس کی قومی سلامتی کے سیکریٹری کے دورہ تہران سے امریکا خوفزدہ

عراق کی اسلامی استقامتی تحریک النجبا نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آزادی فلسطین کے لئے یحیی السنوار کی مجاہدت کا ماضی درخشاں ہے جس کے پیش نظر شہید اسماعیل ہنیہ کی جگہ ان کے انتخاب کو بہترین انتخاب کہا جاسکتا ہے اور امید ہے کہ وہ حماس کے پولٹ بیورو کے سربراہ کی حیثیت سے جہاد اور مزاحمت کو آگے بڑھائيں گے اور فلسطینی امنگوں نیز سرزمین فلسطین کی مکمل آزادی کے لئے جہادی تحریک جاری رکھیں گے۔

عراق کی تحریک النجبا نے اپنے بیان میں فلسطین کے استقامتی محاذ کی بھر پور حمایت جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد یحیی السنوار کو حماس کے پولٹ بیورو کا چیف منتخب کئے جانے کا فلسطینی عوام اور استقامتی فلسطینی محاذ میں شامل سبھی مزاحمتی فلسطینی گروہوں نے خیر مقدم کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button