پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

تحریک بیداری امت مصطفیٰ کا کل ملک گیر یکجہتی فلسطین مارچ کا اعلان

شیعہ نیوز: تحریک بیداری امت مصطفی 7 اکتوبر کو "عالمی یوم طوفان الاقصی” کے عنوان سے برپا کر رہی ہے، جس کے تحت لاہور، اسلام آباد، کراچی، کوئٹہ، پشاور، گلگت، بلتستان، ملتان، ساہیوال، ڈیرہ اسماعیل خان، بھکر، سرگودھا، ڈیرہ غازی خان، لاڑکانہ و دیگر چھوٹے بڑے شہروں میں ریلیاں اور اجتماعات منعقد کئے جائینگے جس کے سلسلے میں ملک بھر میں بھرپور عوامی رابطہ مہم سرانجام دی کی گئی ہے۔ سربراہ تحریک بیداری امت مصطفی علامہ سید جواد نقوی کا یکجہتی فلسطین مارچ سے متعلق اپنی گفتگو میں کہنا تھا کہ سات اکتوبر کو ظلم کیخلاف مزاحمت، صبر، جہاد، اور بےنظیر استقامت کا ایک سال مکمل ہونے پر تمام دنیا کے باشرف و غیرت مند لوگ اجتماعات، ریلیوں، اور جلوسوں کے ذریعے اپنی ملتوں کا پیغام اپنے بے ضمیر حکمرانوں، امریکہ اور اسکی ناجائز اولاد اسرائیل کو پہنچا کر ثابت کر دینگے کہ وہ حزب اللہ، حماس، اور غزہ کے ساتھ کھڑے ہیں اور امام خمینی کی آرزو کے مطابق اسرائیل کے مٹ جانے کا لمحہ قریب آ گیا ہے۔

لاہور میں یکجہتی غزہ و لبنان مارچ دن 2 بجے مسلم ٹاؤن موڑ سے وحدت کالونی تک ہو گا جس کے بعد وہ کالونی گراؤنڈ میں اجتماع کی شکل اختیار کرے گا۔  لاہور اجتماع  سے علامہ سید جواد نقوی خطاب کریں گے جبکہ لاکھوں مرد وخواتین، علماء کرام، مختلف طبقات و مکاتب فکر اور شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد شریک ہوں گے۔ اسلام آباد اور صوبائی دارالحکومتوں میں ملین مارچ کی تیاریاں و انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔  اسلام آباد میں یکجہتی فلسطین مارچ زیرو پوائنٹ سے ایمبیسی روڈ تک، کراچی میں نمائش تا تبت سینٹر،  پشاور میں پیوٹا ہال چوک سے پشاور یونیورسٹی، ملتان میں رضا آباد چوک تا ایم ڈی اے چوک، کوئٹہ میں مسجد خاتم الانبیاء تا علمدار روڈ، سکردو میں علمدار چوک تا یادگار چوک، گلگت میں جامع مسجد سے گھڑی باغ تک منعقد ہوگا جبکہ ساہیوال میں مدرسہ شہید حسینی، ٹنڈو آدم میں پناہ شاہ ، ڈیرہ اسماعیل خان میں کوٹلی امام حسین، پنڈی بھٹیاں میں قصر بتول چوک سراجاں، مورو میں  پریس کلب، کنڈیارو میں جامع مسجد باقر علی، لاڑکانہ جامع مسجد المنتظر سے ریلیاں برآمد ہونگی۔ علامہ سید جواد نقوی کی کال ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں، قصبے اور دیہاتوں میں اجتماعات منعقد کئے جائینگے جنہوں نے متحرکین تحریک بیداری کو ہر سطح پر منظم اور پر عزم اجتماعات منعقد کرنے کی تاکید کر رکھی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button