اسلامی تحریکیںپاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

تحریک حسینی پاراچنار کے صدر علامہ یوسف حسین انتقال کرگئے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) تحریک حسینی پاراچنار کے سابق صدر علامہ یوسف حسین جعفری علالت کے بعد آج انتقال کرگئے ہیں۔

مرحوم کی نماز جنازہ اسلام آباد میں مرکزی رہنماء مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ اعجاز حسین بہشتی کی اقتدا میں مرکزی امام بارگاہ جامعہ امام صادق جی نائن ٹو میں ادا کی گئی۔

یہ خبر بھی پڑھیں ڈیرہ غازی خان ، سرکاری اسکولوں میں تکفیری عناصربے لگام،

اس موقع پر بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔ نماز جنازہ میں ممبر اسلامی نظریاتی کونسل علامہ سید افتخار حسین نقوی، علامہ اقبال بہشتی، مولانا شیر علی انصاری، سابق آئی جی سید ارشاد حسین اور دیگر شخصیات بھی شریک تھیں۔

مرحوم کا جسد خاکی ان کے آبائی علاقہ پاراچنار روانہ کر دیا گیا ہے، جہاں صبح تدفین ہوگی۔ واضح رہے کہ علامہ یوسف حسین جعفری کا شمار پاراچنار کے صف اول کے علمائے کرام میں ہوتا تھا، مرحوم کچھ عرصہ سے شدید علیل تھے اور اسلام آباد کے اسپتال میں زیر علاج تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button