
اہم پاکستانی خبریں
سربراہ تحریک لبیک پاکستان سعد رضوی کی گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی
شیعہ نیوز: تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ حافظ سعد رضوی کی گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی۔ حافظ سعد رضوی حادثے میں مکمل محفوظ رہے۔ ترجمان ٹی ایل پی کے مطابق سربراہ تحریک لبیک سعد رضوی چونیاں میں جلسہ عام سے خطاب کیلئے جا رہے تھے، راستے میں تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا اور حادثے کا شکار ہو گئی۔ ترجمان ٹی ایل پی کا کہنا ہے کہ گاڑی کو نقصان پہچنا ہے البتہ حافظ سعد رضوی اور دیگر ہمراہی خیر و عافیت سے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم سے دعاوں کی درخواست ہے۔