مشرق وسطی

تل ابیب انگشت بدنداں، حماس کا غزہ کے آبی حدود میں میزائلی تجربہ

شیعہ نیوز:اس میزائلی تجربے سے، حماس کی میزائل اور راکٹ بنانے کی صلاحیتوں میں مسلسل اضافے کی عکاسی ہو رہی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ مزاحمتی افواج صیہونی فوج کے فضائی اور میزائلی حملوں کے مقابلے کے لئے روز بروز اپنی طاقت میں اضافہ کر رہی ہیں ۔

عبری زبان تجزیاتی ویب سائٹ کے مطابق، صیہونی صحافی امیر بوخبوط نے بتایا ہے کہ حماس نے پیر کے روز یہ میزائلی تجربہ کیا جس سے واضح ہوجاتا ہے کہ حماس تل ابیب کے حملوں کے مقابلے میں خود کو اور بھی مستحکم بنا رہا ہے۔ اس سے قبل حماس کے ایک اعلی عہدے دار علی برکہ نے بھی کہا تھا کہ صیہونی دشمن فلسطین کے دفاع کے لئے ہمارے عزم محکم، ہماری فوجی صلاحیتوں اور ہماری مسلسل پیشرفت کو روکنے میں ناکام رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button