دنیا

تل ابیب غزہ میں جنگی جرائم کا مرتکب ہوا ہے، سابق صیہونی عہدیدار کا اعتراف

شیعہ نیوز: سابق صیہونی وزیر جنگ نے شمالی غزہ میں قابض حکومت کے جنگی جرائم کا اعتراف کیا ہے۔

الجزیرہ نے بتایا ہے کہ سابق صیہونی وزیر جنگ موشے یعلون نے کہا کہ میں اس حقیقت کے بارے میں اپنے بیان پر قائم ہوں کہ فوج نے شمالی غزہ میں جنگی جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : لندن اور پیرس میں فلسطین کے حق میں مظاہرے

انہوں نے مزید کہا کہ غزہ میں نسلی تطہیر کے حوالے سے میرے بیانات اس علاقے میں تعینات بعض افسران کی رپورٹوں پر مبنی تھیں۔

یاد رہے سابق وزیر جنگ موشے یعلون نے گذشتہ کل اعتراف کیا کہ اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ کے باشندوں کو نقل مکانی پر مجبور کیا ہے۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ اس علاقے میں صیہونی حکومت کے جرائم نسلی تطہیر کے زمرے میں آتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button