مشرق وسطی

تل ابیب خطے اور دنیا کی سلامتی کے لئے خطرہ ہے، اردنی وزیر خارجہ

شیعہ نیوز: اردنی وزیر خارجہ نے خطے میں صیہونی حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل اپنی موجودہ پالیسیوں سے خطے میں امن و سلامتی کے مستقبل کو تباہ کر رہا ہے اور مسئلہ فلسطین کا واحد حل دو ریاستی حل ہے۔

رشیا ٹوڈے نے خبر دی ہے کہ اردن کے وزیر خارجہ ایمن الصفدی نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت جب تک غزہ کے خلاف جنگ سے دستبردار نہیں ہوتی تب تک امان غزہ کے مستقبل کے بارے میں بات کرنے کے خلاف ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اردن جنگ بندی سے پہلے غزہ کے مستقبل کے حوالے سے کسی بھی موقف کی سختی سے مخالفت کرنے کے ساتھ فلسطینی عوام کے حقوق کے جامع فریک ورک سے باہر کسی بھی طریقہ کار کو مسترد کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی وزیر خارجہ کو مسئلہ فلسطین کے حل کیلئے انوکھی منطق پر شرمندگی

اردنی وزیر خارجہ نے تاکید کی کہ اسرائیل اپنی موجودہ پالیسیوں سے خطے میں امن و سلامتی کے مستقبل کو تباہ کر دے گا اور فلسطین کا واحد حل دو ریاستی حل ہے۔

لہذا اب وقت آگیا ہے کہ امن عمل کی حمایت کرتے ہوئے خطے میں امن و آشتی کے ساتھ زندگی گزاری جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یورپ خطے کی سلامتی میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے اور ہم جنگ بندی کے قیام اور تنازعات کے خاتمے کے لیے یورپ کے ساتھ مل کر آگے بڑھ رہے ہیں۔

اردن کے وزیر خارجہ نے مذاکرات پر تاکید کرتے ہوئے کہا: بے پناہ قتل عام سے نہ صرف خطے میں امن و سلامتی قائم نہیں ہوتی بلکہ بین الاقوامی سلامتی اور امن کو بھی خطرہ لاحق ہوتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button