مشرق وسطی

تل ابیب نے واشنگٹن کی حمایت سے غزہ کی نسل کشی دوبارہ شروع کردی، حماس

شیعہ نیوز: حماس کے ترجمان نے کہا کہ صیہونی حکومت کی طرف سے غزہ میں نسل کشی کا دوبارہ آغاز واشنگٹن کی مکمل حمایت سے کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق حماس کے ترجمان عبداللطیف قانوع نے کہا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت نے فلسطینی عوام کے خلاف نسل کشی کی کارروائیاں امریکہ کے تعاون سے دوبارہ شروع کردی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایران امریکی دھمکیوں کا جواب دینے کے لئے تیار ہے، سینئر عہدیدار

انہوں نے مزید کہا کہ صیہونی حکومت کے ساتھ امریکی حکومت کی سابقہ ​​ہم آہنگی غزہ میں ہونے والی نسل کشی میں واشنگٹن کے شرمناک کردار کو ثابت کرتی ہے۔

حماس کے اس ترجمان نے واضح کیا کہ اس تحریک نے معاہدے کی تمام شقوں کی پاسداری کرتے ہوئے دوسرے مرحلے کے آغاز پر اصرار کیا، لیکن قابض رژیم نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا۔

انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ میں خون کی ہولی روکنے کے لیے صیہونی حکومت پر دباؤ ڈالے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button