مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

تل ابیب کو دندان شکن جواب دیا جائے گا، شہداء الاقصی بریگیڈ

شیعہ نیوز: شہداء الاقصی بریگیڈ نے اپنے مجاہدین کی شہادت کے بعد اسرائیل کو دندان شکن جواب دینے کا اعلان کیا ہے۔

المیادین نے کہا ہے کہ فلسطینی مقاومتی تنظیم شہداء الاقصی بریگیڈ نے غرب اردن میں صہیونی فورسز کے ہاتھوں اپنے جوانوں کی شہادت کے بعد سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی حکومت کے فوجی اڈوں پر حزب اللہ کے میزائلوں کی بارش

المیادین کے مطابق طولکرم میں فلسطینی پناہ گزینوں کے کیمپ پر صہیونی فورسز نے حملہ کرکے چار فلسطینی جوانوں کو شہید کردیا تھا۔ شہداء الاقصی بریگیڈ کے مطابق شہید ہونے والے تنظیم کے اراکین تھے۔

فلسطینی تنظیم نے صہیونی حکومت کو دھمکی دی ہے کہ شہید فلسطینیوں کے خون کا جواب لیا جائے گا۔

دراین اثناء فلسطینی جوانوں نے قلقیلیہ میں گشت کے دوران صہیونی فوجی قافلے پر حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں صہیونی فورسز کو علاقہ چھوڑ کر فرار کرنا پڑا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button