مشرق وسطی

تل ابیب کی وحشیانہ جارحیت اس کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، انصار اللہ

شیعہ نیوز: یمن کی انصار اللہ نے حماس کے سربراہ سے صیہونی حکومت کے حملے میں ان کے متعدد رشتہ داروں کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے امریکہ کی جانب سے اسرائیل کی حمایت کو شرمناک اور دوہرا معیار قرار دیا۔

المسیرہ نیوز چینلنے بتایا ہے کہ یمن کی انصار اللہ کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم غزہ میں صیہونی دشمن کی جارحیت کے نتیجے میں حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے خاندان کے متعدد افراد کی شہادت پر انہیں تعزیت پیش کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : دہشت گردی انسانی معاشرے اور عالمی امن کے لئے خطرہ ہے، ناصر کنعانی

بیان میں کہا گیا کہ ہم اس عظیم رہنما کی استقامت اور صبر و حوصلے کو سراہتے ہوئے ایک بار پھر امریکی حمایت میں صیہونی حکومت کی غزہ پر جارحیت اور نہتے عوام کے قتل عام کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ صیہونی حکومت کی وحشت و بربریت کا تسلسل فلسطینی قوم کی مزاحمت اور استقامت کی بدولت غاصب دشمن کی مایوسی اور ناکامی کی انتہا کو ظاہر کرتا ہے۔

یمن کی مزاحمتی تحریک کے بیان میں کہا گیا ہے کہ دشمن کے جرائم کا مقصد مزاحمتی رہنماوں کے اہل خانہ اور رشتہ داروں سے انتقام لینا ہے لیکن دش۔ن کو جان لینا چاہئے کہ اس بربریت سے قدس کی آزادی کی تحریک کو مزید تقویت ملے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button