دنیا

دنیا میں صیہونیت مخالف مظاہروں پر یہودی آبادکاروں کو تل ابیب کا انتباہ

شیعہ نیوز: تل ابیب نے ایسے حالات میں کہ جب دنیا کے مختلف علاقوں میں صیہونیت مخالف مظاہروں میں اضافہ ہو گیا ہے، یہودی آبادکاروں کو اسی سے زیادہ ممالک کا سفر کرنے کی بابت خبردار کیا ہے۔

اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے رپورٹ دی ہے کہ صیہونی حکومت کی داخلی سلامتی کی کونسل نے یہودی آبادکاروں کو اسّی سے زیادہ ممالک کا سفر کرنے کی بابت خبردار کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق برطانیہ، فرانس، جرمنی، روس، آسٹریلیا اور برازیل ان ممالک میں شامل ہیں جن کے لئے درجہ دو کا انتباہ جاری کیا گیا ہے اور یہودی آبادکاروں سے کہا گیا ہے کہ وہ سفر کے دوران ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

یہ بھی پڑھیں : دنیا نے غزہ میں رونما ہونے والے واقعات سے آنکھیں بند کرلی ہیں، جرمی کوربین

صیہونی حکومت کی داخلی سلامتی کی کونسل نے جنوبی افریقہ، قزاقستان، ایرٹریا، ازبکستان اور قرقیزستان جیسے ممالک میں سفر کے لئے تیسرے نمبر کا انتباہ جاری کیا ہے اور یہودی آبادکاروں سے کہا گیا ہے کہ ان ممالک کا سفر اختیار کرنے سے پہلے سفر سے متعلق معلومات حاصل کرلیں۔

واضح رہے کہ یہ انتباہات ایسے حالات میں جاری کئے گئے ہیں کہ جب روزانہ دنیا کے مختلف علاقوں میں ہونے والے اسرائیل کے خلاف مظاہروں میں شدت پیدا ہوگئی ہے۔ گزشتہ روز ہی انڈونیشیا میں سینکڑوں افراد نے فلسطین کی حمایت میں زبردست مظاہرہ کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button