دنیا

امریکی وزیر خارجہ اور قطری وزیر اعظم کا ٹیلی فونک رابطہ، غزہ کی صورت حال پر تبادلہ خیال

شیعہ نیوز: امریکی وزیر خارجہ اور قطر کے وزیراعظم نے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران غزہ کی موجودہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

الجزیرہ نے بتایا ہے کہ قطر کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن اور قطر کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی کے درمیان ہونے والی ٹیلی فونک گفتگو سے آگاہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ میں امن کی بحالی کی ہر کوشش کا خیر مقدم کریں گے، چین

قطر کی وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق فریقین نے غزہ کی پٹی کی موجودہ صورت حال اور جنگ کے خاتمے کے لیے مشترکہ ثالثی کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔

الثانی اور بلنکن نے خطے میں امن قائم کرنے اور کشیدگی کو کم کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

دوسری طرف امریکہ صیہونی حکومت کی مسلسل حمایت کرتے ہوئے اسرائیلی فوج کو ہر قسم کے ہتھیاروں سے لیس کرکے غزہ کی پٹی میں بسنے والے فلسطینیوں کے وحشیانہ قتل عام میں شریک ہے اور اس پر مستزاد یہ کہ بیک ڈور ڈپلومیسی کے ذریعے فلسطینی مزاحمت پر دباؤ ڈال رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button