مشرق وسطی
اسماعیل ہنیہ اور محمود عباس کے درمیان ٹیلی فونی گفتگو
شیعہ نیوز:تحریک حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ نے فلسطینی انتظامیہ کے صدرمحمود عباس سے اپنی ٹیلی فونی گفتگو میں انتخابی پروٹوکول کی بنیاد پرسیاسی فیصلے کرنے ، ووٹنگ کے ذریعے قومی گروہوں اورقومی مطالبات پر توجہ دینے اور پارلیمانی ، صدارتی اور بلدیاتی کونسلوں کے انتخابات جیسے اہم سیاسی عمل کے انعقاد کے لئے عوامی نمائندوں کے اعلان کے ذریعے جمہوری فضا ہموار کرنے جیسے تین اہم عناصر پرتاکید کی۔
اس ٹیلی فونی گفتگو میں فریقین نے مقبوضہ بیت المقدس میں انتخابات کے انعقاد کی ضرورت پرزور دیا جس کے بارے میں گذشتہ ہفتے صیہونی حکومت نے رخنہ اندازی کی تھی ۔
فلسطینی انتظامیہ کے صدارتی آرڈیننس کی بنیاد پر فلسطین میں بائیس مئی دوہزار اکیس میں پارلیمانی ، اکتیس جولائی کو صدارتی اور اکتیس اگست کو مقامی کونسلوں کے انتخابات ہوں گے۔