
مشرق وسطی
سید عباس عراقچی کی سعودی عرب کے وزیر خارجہ سے ٹیلی فونی گفتگو
شیعہ نیوز: وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اپنے سعودی ہم منصب فیصل بن فرحان سے دوطرفہ، علاقائی اور بین الاقوامی معاملات پر گفتگو کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : یورپی یونین کا اسرائیل سے غزہ کی ناکہ بندی ختم کرنے اور جنگ روکنے کا مطالبہ
وزیر خارجہ نے اس موقع پر اپنے سعودی ہم منصب کو عمان میں تہران اور واشنگٹن کے مابین بالواسطہ مذاکرات کی کچھ تفصیلات سے آگاہ کیا اور بتایا کہ مذاکرات کا آئندہ دور ایک یورپی ملک میں لیکن عمان کے وزیر خارجہ کی میزبانی میں انجام پائے گا۔
سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے بھی مذاکرات کا خیرمقدم کیا اور امید ظاہر کی کہ ان مذاکرات کا نتیجہ ایران اور پورے علاقے کے حق میں ثابت ہوسکے۔