اہم پاکستانی خبریں

نماز جنازہ میں فائرنگ کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک

شیعہ نیوز (پاکستانی خبر رساں ادار ہ )پاکستان کے علاقہ لوئر دیر کے نواحی گاؤں چیراگئی میں نماز جنازہ کے دوران فائرنگ سے 10 افراد ہلاک ہوگئے۔ ڈی پی او دیر لوئر کے مطابق نواحی گاؤں چیراگئی میں نماز جنازہ کے دوران فائرنگ سے 10 افراد ہلاک ہوگئے، فریقین کے درمیان جنگل کا تنازعہ تھا اور جنازے میں آمنا سامنا ہوتے ہی دونوں گروپوں نے فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے واقعے کے بعد دیر بالا پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا جب کہ واقعہ کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button