
اسرائیلی قیادت کے اجلاس میں شدید تناؤ؛ غزہ جنگ کے پھیلاؤ پر اختلافات شدت اختیار کرگئے
شیعہ نیوز: فوجی سربراہ نے خبردار کیا کہ جنگ کا دائرہ بڑھانے سے اسرائیلی قیدیوں کی جانیں خطرے میں ہیں، جس پر بن گویر اور اسموتریچ برہم ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق صہیونی ذرائع کے مطابق، اسرائیلی حکومت کے اعلی سطحی اجلاس میں غزہ جنگ کے حوالے سے شدید اختلافات اور کشیدگی دیکھنے میں آئی ہے۔
عبرانی اخبار یدیعوت آحارونوت کے مطابق، اسرائیلی فوج کے سربراہ نے اجلاس میں خبردار کیا کہ اگر غزہ میں جنگ کا دائرہ مزید وسیع کیا گیا تو اسرائیلی قیدیوں کی جانیں خطرے میں پڑسکتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : ایرانی عوام نے دشمن کی سازش نقش برآب کردی، صدر پزشکیان
اس بیان پر حکومت کے دو انتہا پسند وزراء، ایتمار بن گویر اور بزلیل اسموتریچ سخت ناراض ہوگئے۔ بن گویر نے کہا کہ آج تک ہم نے کبھی صرف قیدیوں کی وجہ سے جنگ نہیں روکی۔
صہیونی قیادت کی جانب سے اپنے قیدیوں کے معاملے کو نظر انداز کیے جانے پر عوامی سطح پر بھی غصہ پایا جاتا ہے، اور عوام متعدد بار سڑکوں پر نکل کر احتجاج کرچکے ہیں۔
اسی سلسلے میں اخبار یسرائیل هیوم نے رپورٹ دی ہے کہ صہیونی کابینہ جمعرات کو ایک اور اہم اجلاس میں غزہ جنگ کے مستقبل سے متعلق حتمی فیصلے کرے گی۔