اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ڈی آئی خان، پولیس مقابلے میں مطلوب دہشتگرد ہلاک، اسلحہ برآمد

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ڈیرہ اسماعیل خان میں سرچ آپریشن کے دوران پولیس اور دہشتگردوں کے درمیان مسلح مقابلے میں ایک دہشتگرد ہلاک ۔

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی خان کی تحصیل کلاچی میں سکیورٹی فورسز اور پولیس کا مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران دہشتگردوں کی جانب سے پولیس پہ حملہ کیا گیا۔

لونی کے علاقے میں سکیورٹی فورسز اور پولیس پہ دہشتگردوں کے حملے کے بعد جوابی کارروائی میں ایک دہشت گرد ہلاک ہو گیا ہے، جس کی شناخت انوار عرف انوری کے نام سے ہوئی ہے۔ ہلاک ہونے والے دہشتگرد کے قبضے سے 4 دستی بم ایک ایس ایم جی اور ایک وائرلیس سیٹ برآمد ہوا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشتگرد کا تعلق کالعدم جماعت سے تھا۔ پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ہلاک ہونے والے دہشتگرد کے دیگر ساتھیوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button