اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

شام میں دہشتگردی اور ابتر صورتحال امریکہ اور اتحادیوں کی وجہ سے ہے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سربراہ پاکستان سنی تحریک انجینئرمحمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ عمر بن عبدالعزیز کے مزار اور مقدس مزارات کی بےحرمتی کھلی دہشتگردی ہے، مقدس مزارات کی بے حرمتی سے عالم اسلام کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے، مزارات مقدس کی بے حرمتی و توہین کا سلسلہ بند کیا جائے، یہود و نصاریٰ کے ایجنٹ مزارات مقدسہ کی بےحرمتی سے باز آجائیں، دو قومی نظریہ کے مخالف ملک کی نظریاتی اساس کو نقصان پہنچانے کے درپے ہیں، قادیانیت فتنہ کی سازشوں کو کسی طور بھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے، پاکستان اسلام کے نام پر معرض وجود میں آیا جس کیلئے 22 لاکھ افراد نے جانوں کے نظرانے پیش کئے، عقیدہ ختم نبوت (ص) کے تحفظ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شام میں مزارات مقدس کی بےحرمتی کی شدید مذمت اور وفد سے گفتگو میں کیا۔

ثروت اعجاز قادری کا مزید کہنا تھا کہ مزارات مقدس کو شہید کرنے والے اسلام دشمن ہیں، مقدس مزارات کی بےحرمتی پر خاموش نہیں رہ سکتے، او آئی سی، اقوام متحدہ اسلام مخالف گھناؤنے فعل کو روکنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کریں۔ سربراہ پاکستان سنی تحریک نے کہا کہ شام کی ابتر صورتحال کے ذمہ دار امریکہ اور اس کے اتحادی ہیں، دوسروں کے گھر کو آگ لگانے والے پہلے اپنے گھر کی آگ کو بجھائیں، امریکہ  میں نسلی تعصب کی مذمت کرتے ہیں، انسانیت کے علمبردار ہی انسانیت کے ساتھ تعصب اور نسل کشی جیسے فعل کررہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کشمیر، شام، فلسطین میں مسلمانوں کا قتل عام معمول بن چکا ہے جو کھلی دہشتگردی ہے، اقوام متحدہ موجودہ صورتحال میں بے بس اور ناکام ادارہ بن چکا ہے، مسلم ممالک کے تحفظ کیلئے او آئی سی آواز بلند کرئے اور شام میں مقدس مزارات کی بے حرمتی کرنیوالوں کے چہرے بےنقاب کئے جائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button