اہم پاکستانی خبریں

دہشتگردی پاکستان اور ایران کا مشترکہ مسئلہ ہے، علامہ ظفر عباس شمسی

شیعہ نیوز: مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کے درمیان تمام تنازعات کا بہترین حل سیاسی و سفارتی سطح پر مذاکرات کے ذریعے نکالا جانا چاہئے۔ برادر ممالک کے درمیان تناؤ اور کشیدگی موقع پرست دشمنوں کی تقویت کا باعث بنے گا۔ انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ پاکستان اور ایران دو ہمسایہ ممالک ہیں۔ جن کا ماضی دوستی اور بھائی چارے کے لازوال رشتے سے عبارت ہے۔ دونوں برادر ملکوں کے درمیان کسی بھی قسم کا تناؤ یا کشیدگی مشترکہ اور موقع پرست دشمنوں کے ناپاک عزائم کی تقویت کا باعث بنے گا۔ انکا کہنا تھا کہ عالمی منصوبہ ساز طاقتیں اسلام دشمنی میں پیش پیش اور موقع کی تاک میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دشمن کی شاطرانہ چالیں صبر، حکمت اور بصیرت سے مل کر ناکام بنانی ہوں گی۔ تمام تنازعات کا بہترین حل سیاسی و سفارتی سطح پر مذاکرات کے ذریعے نکالا جانا چاہئے۔ علامہ سید ظفر عباس شمسی نے کہا کہ دہشت گردی دونوں برادر ممالک کا مشترکہ مسئلہ ہے۔ جس سے نمٹنے کے لئے لاتعداد قربانیاں دی گئی ہیں۔ اس طرح کے واقعات دونوں برادر ہمسایہ اسلامی ممالک کے دیرینہ اور تزویراتی تعلقات خراب کرنے کا باعث نہیں ہونے چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت غزہ سنگین انسانی المیہ سے دوچار ہے۔ یہود و نصاریٰ بے گناہ فلسطینیوں پر آگ و بارود کی بارش برسا رہے ہیں۔ مسلم امہ کی غیرت ایمانی کا تقاضہ ہے کہ وہ اپنی تمام تر توجہ غزہ کے مسلمانوں پر مرکوز رکھیں۔ یہ وقت آپس میں الجھنے کا نہیں، بلکہ مشترکہ دشمن کی چالوں کو سمجھ کر انہیں ناکام بنانے کا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button