مشرق وسطی

صیہونی حکومت کی دہشتگردی، مزید 300 فلسطینی عمارتیں مسمار کر دیں

شیعہ نیوز:قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت نے فلسطینی مکانات اور عمارتوں کو مسمار کرنے کی غرض سے 256 کارروائیاں انجام دیں جن میں غرب اردن میں صنعتی تنصیبات اور قدس شریف میں ایک اسکول کی عمارت سمیت 300 عمارتوں کو منہدم کر دیا گیا۔

ناجائز صیہونی کالونیوں کی تعمیر کے خلاف نبردآزما تنظیم آزادی فلسطین پی ایل او سے وابستہ کونسل نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ فلسطینی مکانات کو مسمار کرنے کی ان 256 کارروائیوں کے باعث 272 بچوں سمیت 543 افراد بے گھر ہوئے ہیں۔

اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ 6 ماہ کے دوران یہ کارروائیاں مقبوضہ غرب اردن اور مشرقی قدس کے علاقوں میں انجام دی گئیں۔ رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت نے تعمیراتی اجازت نامہ نہ ملنے کے بہانے فلسطینیوں کی 822 عمارتوں کو منہدم کرنے کے نوٹس بھی بھیجے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان 6 مہینوں کے دوران صیہونی فوجیوں نے غیر قانونی صیہونی کالونیوں کے باشندوں کے ساتھ مل کر فلسطینیوں کے خلاف 4 ہزار سے زائد مختلف کارروائیاں انجام دیں جن میں مکانات کی مسماری، درختوں کی کٹائی، سڑکوں کی بندش اور جسمانی طور پر زدوکوب کرنا شامل ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button