اہم پاکستانی خبریں

کوہاٹ میں دہشت گردانہ حملہ، تین پولیس اہلکاروں سمیت چار جاں بحق

شیعہ نیوز: پاکستان سے موصولہ خبروں کے مطابق دہشت گردوں کی جانب سے کوہاٹ کے علاقے لاچی ٹول پلازہ کے قریب چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا گیا جس میں تین پولیس اہلکاروں سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے ۔

پولیس کے مطابق پولیس اہلکاروں کی جانب سے جوابی فائرنگ کرنے پر دہشت گرد فرار ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں : پارہ چنار میں شیعہ نسل کشی کے خلاف آئی ایس او پاکستان کا جمعہ کو ملک گیر احتجاج کا اعلان

واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لیکر حملہ آوروں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے پولیس اہلکاروں کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئی ہیں، سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور پہاڑی علاقے کے قریب ہی چھپے ہوئے ہیں، جلد ان کا خاتمہ کردیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button