دنیا

افغانستان، اساتذہ و طلبہ کی بس پر دہشتگردانہ حملہ

شیعہ نیوز: صوبے پروان میں شہر بگرام کے قریب البیرونی یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلبہ کی حامل گاڑی گزرتے وقت ایک دھماکہ ہوا جس میں کم از کم چار افراد جاں بحق اور تیرہ زخمی ہو گئے۔

افغانستان کے ایوان صدارت نے اس دہشت گردانہ واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان کے دشمنوں نے ایک بار پھر علم و دانش اور ملک کی ترقی سے اپنی نفرت کا ثبوت پیش کیا ہے۔ افغانستان کے ایوان صدارت کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ملککے دشمن اس قسم کی دہشت گردی کا ارتکاب کر کے افغان دانشوروں کے عزم و ارادے کو کمزور نہیں کر سکیں گے۔

ابھی تک کسی نے اس دہشت گردانہ دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

اب سے تقریبا ایک ماہ قبل افغانستان کے دارالحکومت کابل کے مغرب میں واقع سید الشہدا (ع) گرلز اسکول کے باہر ہونے والے متعدد بم دھماکوں میں کم از کم ۵۵ افراد شہید اور ڈیڑھ سو سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔ شہید و زخمی ہونے والوں میں اکثر کمسن طالبات تھیں۔

گزشتہ موسم خزاں میں کابل یونیورسٹی کو بھی اسی طرح سے دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا تھا جس میں بائیس افراد جاں بحق اور ستائیس زخمی ہو گئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button