سیستان و بلوچستان میں سپاہ کی گاڑی پر دہشت گردوں کا حملہ
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) جنوب مشرقی ایران میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی زمینی فورس کی قدس چھاؤنی کے دفتر تعلقات عامہ نے ایک بیان جاری کر کے سراوان میں سپاہ کی ایک گاڑی پر دہشت گردانہ حملے کی اطلاع دی ہے۔
اس بیان کے مطابق منگل کے روز ایک دہشت گرد گروہ کے افراد نے ایک بزدلانہ کارروائی کی اور سراوان ضلع میں ایک دیہی علاقے میں سڑک کی تعمیر کے ذریعے اس علاقے کے عوام کی خدمت کرنے والے سپاہ پاسداران کی انجینیرنگ یونٹ کے افراد کی گاڑی پر حملہ کر دیا۔
بیان میں کہا گيا ہے کہ اس دہشت گردانہ حملے میں سپاہ کی انجینیرنگ یونٹ کا ایک رکن زخمی ہو گيا جبکہ ایک دیگر لاپتہ ہے۔ جنوب مشرقی ایران میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی زمینی فورس کی قدس چھاؤنی کے دفتر تعلقات عامہ کے بیان میں کہا گيا ہے کہ اس طرح کی بزدلانہ کارروائيوں سے خطے کے محروم لوگوں کی خدمت جاری رکھنے کے کام میں کوئی خلل نہیں آئے گا۔