مشرق وسطی

دہشت گرد گروہ جیش العدل کا اپنے ٹھکانوں پر حملوں کی تصدیق

شیعہ نیوز: دہشت گرد گروہ جیش العدل کے ایک بیان میں کمین گاہوں پر چھے ڈرون اور میزائل حملوں کی تصدیق کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق سیستان و بلوچستان میں تخریبی سرگرمیوں میں ملوث دہشت گرد گروہ جیش العدل نے ایک بیان میں اپنے ٹھکانوں پر ڈرون اور میزائل حملوں کی تصدیق کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ایران کا قانونی اور بنیادی حق ہے، سعید ایروانی

تنظیم نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیستان و بلوچستان کے سرحدی علاقوں میں دہشت گرد گروہ کے ٹھکانوں پر چھے خودکش ڈرون اور میزائلوں سے حملہ کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ علیحدگی پسند گروہ نے سیستان و بلوچستان میں حالیہ سالوں کے دوران ایرانی پولیس اور سیکورٹی فورسز پر متعدد مقامات پر حملہ کرکے متعدد اہلکاروں کو شہید کردیا ہے۔

گذشتہ مہینے راسک میں پولیس اسٹیشن پر دہشت گرد گروہ نے حملہ کرکے 11 پولیس اہلکاروں کو شہید کردیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button