دنیا

افغانستان سے ممکنہ فوجی انخلا پر دہشت گرد امریکی فوجی کمانڈر کی تشویش

شیعہ نیوز:علاقے میں دہشت گرد امریکی فوجیوں کے مرکز سینٹکام کے کمانڈر نے افغانستان سے ممکنہ فوجی انخلا پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔

جنرل مک کینزی نے معنی خیز بیان میں دعوی کیا ہے کہ طالبان گروہ کے ساتھ طے پانے والے کسی معاہدے کے بغیر افغانستان سے امریکی فوجیوں کا انخلا کابل کی حکومت کو ایک بڑی جنگ سے دوچار کردے گا۔

دہشت گرد امریکی کمانڈر نے کہا کہ کسی سمجھوتے کے بغیر امریکی فوجی، اگر پیچھے ہٹتے ہیں تو افغانستان کی حکومت اور طالبان میں بڑی جنگ چھڑ سکتی ہے۔

یہ بیان ایسی حالت میں سامنے آیا ہے کہ قطر میں طالبان کے ساتھ طے پانے والے سمجھوتے کے تحت امریکی فوج کو مئی تک افغانستان سے واپس چلے جانا چاہئے چنانچہ طالبان نے بارہا خبردار کیا ہے کہ اگر امریکہ نے اس سمجھوتے پر عمل نہیں کیا تو ایسی شدید جنگ کا آغاز ہو سکتا ہے کہ جس کا ذمہ دار خود امریکہ ہو گا۔

ایک اور بات یہ کہ افغان فوج نے بارہا اعلان کیا ہے کہ وہ اغیار کے بغیر افغانستان میں طالبان اور داعش و حقانی جیسے دہشت گرد گروہوں کا مقابلہ کرنے کی توانائی رکھتی ہے بنابریں افغانستان میں امریکی فوج کے باقی رہنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close