دنیا
دہشتگرد اسرائیلی فوجیوں کی بس پر پھر ہوا حملہ، کئی ہلاک اور زخمی
شیعہ نیوز:جنوبی مقبوضہ فلسطین کی النفق چیک پوسٹ کے قریب صیہونی فوجیوں کی ایک بس کو فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا ہے جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور چار زخمی ہوگئے۔ ایک فلسطینی ذریعے نے بتایا ہے کہ ایک زخمی کی حالت نازک ہےمیڈيا نے اس خبر کا اعلان کرتے ہوئے زخمیوں کی تعداد تین بتائي ہے۔اسرائیلی میڈيا نے رپورٹ دی ہے کہ فائرنگ کے اس واقعے میں جنوبی قدس میں ایک بس پر گولیاں برسائی گئيں جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوئے ہيں۔ اب تک کسی شخص یا گروہ نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ ایک اسرائیلی میڈيا کا کہنا ہے کہ اس واقعے کے ذمہ داروں نے جنوبی قدس کے الخضر چیک پوسٹ کے قریب بس پر بائيس گولیاں فائر کی ہیں۔