مشرق وسطی

دہشتگردوں نے الحشد الشعبی کے رہنما کے گھر پر حملہ کرکے 5 افراد کو شہید کر دیا۔

شیعہ نیوز:بغداد میں مسلح دہشتگردوں نے عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے رہنما احمد عبدالمطلب کے گھر پر حملہ کر کے ایک ہی کنبے کے 5 افراد کو شہید کردیا۔ اس دہشتگردانہ حملے میں الحشد الشعبی کے رہنما کو سر پر گولی لگی جس کی وجہ سے اس کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

العہد کی رپورٹ کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد 4 تھی۔ واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب بغداد کے التحریر اسکوائر پر عراقی عوام نے امریکہ کے ہاتھوں الحشد الشعبی کے افراد کی شہادت کی دوسری برسی کے موقع پر مظاہرہ کیا۔

واضح رہے کہ 29 دسمبر 2019 کو صوبہ الانبار میں الحشد الشعبی کے مرکز پر جو شام کی سرحد پر واقع ہے امریکہ کے حملے میں الحشد الشعبی کے 30 جوان شہید اور 60 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button