پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

امام بارگاہ علی رضا ودیگر مساجد و امام بارگاہوں پر حملے میں ملوث دہشت گرد گرفتار نہیں ہوسکے.علامہ حسن ظفر نقوی

شیعہ نیوز:معروف عالم دین و خطیب علامہ حسن ظفر نقوی نے سانحہ امام بارگاہ علی رضا کی 17ویں برسی کے موقع پر اپنےجاری بیان میں کہا ہے آج تک سانحہ امام بارگاہ علی رضا ودیگر مساجد و امام بارگاہوں پر حملے میں ملوث دہشت گرد گرفتار نہیں ہوسکے سزا دینا تو دور کی بات ہے اگر کسی واردات کے مجرم گرفتار بھی ہوئے تو کچھ ہی عرصے میں رہا ہو گئے یار رہا کروا دیے گئے بزدل دہشتگردوں نے آج کے دن نماز مغرب کے وقت بارگاہ علی رضا میں دھماکا کر کے درجنوں نمازیوں کو شہید کردیا تھا جن کے لواحقین آج بھی انصاف کے منتظر ہیں کے حکومت ہمیں انصاف فراہم کرے مگر ابھی تک انصاف فراہم نہ کرنا حکومت کی ناکامی کا ثبوت ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں جس طرح حکومت نے دیگر سانحات میں دہشت گردوں کو سزا دی ہے تو اس واقعے میں ملوث دہشت گردوں کو بھی سزا ملنی چاہیے ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ مجرموں کو پھانسی پر لٹکا کر لواحقین کو جلد از جلد انصاف فراہم کریں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button