پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

چالیس سے زائد شیعہ افراد کے قتل میں ملوث دہشتگرد گرفتار

آئی بی نے سانحہ مچھ کے ماسٹر مائنڈ اور چالیس سے زائد شیعہ ہزارہ افراد کے قتل کے واقعات میں ملوث دہشتگرد عبدالباری کو گرفتار کر لیا ہے۔ جس نے داعش، لشکر جھنگوی اور دیگر کالعدم تنظیموں سے وابسطگی کا اعتراف کیا ہے۔ روزنامہ دی نیوز کی رپورٹ کے مطابق انٹیلی جنس بیورو نے ایک کارروائی کے دوران افغانستان سے پاکستان آنے والے دہشتگرد عبدالباری کو گرفتار کر لیا ہے۔ جو 2021 میں پیش آنے والے سانحہ مچھ کا ماسٹر مائنڈ اور مختلف دہشتگردی کے واقعات میں ہزارہ کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے چالیس سے زائد افراد کے قتل میں ملوث ہے۔ خبر کے مطابق عبدالباری کی تلاش تمام سکیورٹی اداروں کو تھی۔ مذکورہ دہشتگرد طالبان، لشکر جھنگوی اور داعش سے وابسطہ رہ چکا ہے اور پاکستان میں مختلف دہشتگردانہ حملے کئے ہیں۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ مذکورہ دہشتگرد اپنے ساتھیوں کے ساتھ مسافر بس سے ہزارہ کمیونٹی کے 14 افراد کو شناخت کے بعد قتل، عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر حملے، کوئٹہ میں پرنس روڈ اور مسجد روڈ پر ہزارہ کمیونٹی پر حملے سمیت دیگر واقعات میں ملوث ہے۔ اسکے علاوہ گرفتار دہشتگرد نے کالعدم تنظیم کیلئے چندہ بھی اکھٹا کیا۔ جس کا استعمال دہشتگردی کے واقعات میں ہوئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button