مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

دہشت گرد صرف طاقت کی زبان سمجھتے ہیں، شامی صدر بشار اسد

شیعہ نیوز: شام کے صدر بشار اسد نے کہا ہے کہ دہشت گرد صرف طاقت کی زبان سمجھتے ہیں اور شام کی فوج اسی زبان ان سے بات اور انہیں ختم کرے گی۔

رپورٹ کے مطابق شام کے صدر بشار اسد نے جمہوریہ ابخازیہ کے قائم مقام صدر بدرا گومبا سے ٹیلیفونی گفتگو میں کہا ہے کہ دہشت گردوں کو طاقت کے ذریعے ختم کریں گے۔

اس رپورٹ کے مطابق جمہوریہ ابخازیا کے قائم مقام صدر بدرا گومبا نے شام کے صدر بشار اسد کو ٹیلیفون کرکے کہا کہ ان ک ملک منظم دہشت گردانہ حملوں کے مقابلے میں دمشق کے ساتھ کھڑا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل قیدیوں کی رہائی میں رکاوٹ ہے، صیہونی حکومت کے ایک اعلی عہدیدار کا دعویٰ

انھوں نے کہا کہ ہم شام کی حکومت، عوام اور اس ملک کی قیادت کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔

شام کے صدر بشار اسد نے اس ٹیلیفونی گفتگو میں کہا کہ دہشت گرد صرف طاقت کی زبان سمجھتے ہیں ۔

انھوں نے کہا کہ ہم دہشت گردوں کے حامیوں کو خاطر میں لائے بغیر ان سے اسی زبان میں بات اور انہیں ختم کریں گے۔

صدر بشار اسد نے کہا کہ دہشت گرد عوام کے نمائندے نہیں ہیں بلکہ وہ ان کے نمائندے ہیں جو ان کی حمایت کرتے ہیں۔

شام کے صدر نے کہا کہ ہم اپنے ملک کے ثبات واستحکام اور ارضی سالمیت کا دفاع جاری رکھیں گۓ اور اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر، دہشت گردوں اور ان کے حامیوں کو سبق سکھانے پر قادر ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button