پاکستانی شیعہ خبریں

فلسطین کی حمایت بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا وہ اصولی موقف ہے۔علامہ باقر عباس زیدی

شیعہ نیوز:مجلس وحدت مسلمین سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ باقر عباس زیدی نے کہا کہ اسرائیل ایک غاصب صہونی ریاست ہے جس کے ہاتھ ہزاروں فلسطینی مسلمانوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں۔اس نے عالم اسلام کے قبلہ اول پر ناجائز تسلط جما رکھا ہے۔اسرئیل کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھانے والے مسلمان حکمران خیانت کار ہیں۔پاکستان کی سرزمین سے مختلف افراد کے دورہ اسرائیل نے پوری قوم کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سرکاری ٹی وی سے صحافی احمد قریشی کی برطرفی کافی نہیں بلکہ اس سے دورہ اسرائیل کی مکمل تحقیقات کی جانی چاہیے۔غیر ملکی ادارے پاکستان میں کیا کھیل رہے ہیں اور اس میں کون کون شریک ہے۔اس وفد کے دورہ اسرائیل کے کیا پس پردہ مقاصد تھے۔قوم ان سارے سوالوں کے جواب چاہتی ہے۔انہوں نے کہ فلسطین کی حمایت بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا وہ اصولی موقف ہے جس کا اظہار قیام پاکستان سے قبل بارہا کیا گیا۔اسرائیل اور امریکہ عالم اسلام کے بدترین دشمن ہیں انہوں نے ہمیشہ دوستی کا لبادہ اوڑھ کر مسلمانوں کو نقصان پہنچایا ہے۔ان سے دور رہنا ہی ہم سب کے حق میں بہتر ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی شہریوں کے دورہ اسرائیل، فلسطینی مسلمان کے لیے یقیناً اضطراب کا باعث بن سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا کی باطل قوتیں مجتمع ہونا شروع ہو گئی ہیں۔اگر مسلمان حکمرانوں نے ” امت مسلمہ” کی” خوشنما لفاظی” سے نکل کر اس کا عملی اظہار نہ کیا تو پھر تاریخ میں وہ عالم اسلام سے غداری کے مرتکب ہونے والوں کی صف میں کھڑے نظر آئیں گے۔انہوں نے کہا اب کسی مصلحت یا منفعت کا وقت نہیں ہے اب حق و باطل کا معرکہ ہے مسلمانوں کو یہ ثابت کرنا ہے کہ وہ محض اسلام کے نام لیوا نہیں بلکہ اس کے دفاع کے لیے جان و دل سے تیار ہیں۔ملکی عوام کے دل اپنے مظلوم فلسطینی بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔اسرائیل کے خلاف پاکستانی حکومت دو ٹوک اور واضح موقف اختیار کرے۔مسئلہ فلسطین محض زمینی تنازع نہیں بلکہ یہ نسلوں کی بقا کا مسئلہ ہے۔ بیت المقدس سے صرف فلسطینیوں کا تعلق نہیں بلکہ ہر کلمہ گو کی اس سے جذباتی وابستگی ہے۔اسرائیل امت مسلمہ کے قلب پر خجر کے مانند ہے1948 کو دنیا میں اسرائیل نام کی ایک جعلی ریاست کا قیام ہواسب سے پہلے بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح نے جعلی ریاست کو تسلیم نہیں کیا۔اسرائیل کے ہاتھوں ہزاروں بے گناہ فلسطینی مارے گئے شہدائے فلسطین کو سلام پیش کرتے ہیں امت مسلمہ کو متحد ہوکر امریکہ و اسرائیلی کے خلاف اعلان جہاد کرنا ہوگا۔مسئلہ فلسطین کا حل مسلم امہ کے اتحاد و مزاحمت کے بغیر ممکن نہیں۔انہون نے کہا اسلامی فوجی اتحاد اور او آئی سی سمیت دیگر عالمی اسلامی اداروں کو اسرائیل کے خلاف اپنا سکوت توڑ کر یہ واضح کرنا ہو گا کہ ان کا قیام اسلام کے دفاع کے لیے تھا یا ان کے پس پردہ کوئی اور مقاصد تھے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button